ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی سفارت خانے کہ القدس منتقلی خطرناک پیش رفت ہے: عرب لیگ

امریکی سفارت خانے کہ القدس منتقلی خطرناک پیش رفت ہے: عرب لیگ

Wed, 16 May 2018 12:31:56    S.O. News Service

قاہرہ،15 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عرب لیگ کیسیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے ایک بیان امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کو اس خطرناک اقدام کے حقیقی نتائج کا کوئی ادراک نہیں۔قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینیوں کا قتل عام خطرے کی گھنٹی ہے۔ ہم ان تمام ممالک کو خبردار کرتے ہیں کو قانونی اور اخلاقی موقف کو نظرانداز کرتے ہوئے فلسطین کے بارے میں غیر منصفانہ روش پر چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی ایک خطرناک پیش رف ہے اور اس کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ امریکیوں کو سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خطرناک نتائج کا ادراک نہیں۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانہ کل سوموار کوبیت المقدس منتقل کردیا گیا۔ سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پوری دنیا میں امریکا کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ ایسے قابل احترام ممالک جو قانون، عالمی برادری کے متفقہ موقف اور فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی میں شامل نہیں ہوئے۔


Share: